16 اکتوبر 2012 - 20:30

وائٹ ہاؤس پر ريپبليکن ليڈروں کے اس الزام ميں شدت آنے کے بعد کہ حکومت نے ليبيا ميں امريکي سفارتکاروں کو تحفظ اور سلامتي فراہم کرنے ميں کوتاہي سے کام ليا ہے، بن غازي ميں امريکي قونصل خانے پر حملے کي ذمہ داري امريکي وزير خارجہ نے قبول کرلي ہے –

ابنا: امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے کہا ہے کہ بنغازي ميں گيارہ ستمبر کو  امريکي قونصل خانے پر حملے کي  ذمہ داري وائٹ پر نہيں بلکہ ذاتي طور پر خود ان پر عائد ہوتي ہے –انہوں نے کہا کہ وہ اس حملے کي ذمہ داري قبول کرتي ہيں جس ميں امريکي سفير اور تين سفارتکار ہلاک ہوگئے تھے –امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے اس تعلق سے پيدا ہوني والي کشمکش کو کم کرنے کي کوشش کرتے ہوئے کہا کہ امريکا سے باہر سفارتي مراکز کي سلامتي کے بارے ميں وہ خود ذاتي طور پر فيصلہ کرتي ہيں  جس کا صدر  باراک اوباما يا نائب صدر جو بائيڈن سے کوئي تعلق نہيں ہوتا-  امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے يہ  بيان امريکي صدر باراک اوباما اور ان کے انتخابي حريف مٹ رومني کے درميان دوسرے ٹي وي مناظرے سے پہلے ديا ہے -    صدارتي اليکشن ميں باراک اوباما کے ريپبليکن حريف مٹ رومني نے گيارہ ستمبر کو بنغازي ميں امريکي قونصل خانے پر حملے کے تعلق سے وائٹ ہاؤس پر سخت تنقيد کي ہے –  گزشتہ ہفتے  نائب صدر کے عہدے کے لئے ريپبليکن اميدوار پال رايان نے نائب صدر جو بائيڈن کے ساتھ ٹي وي مناظرے ميں کہا تھا کہ رپورٹيں بتاتي ہيں کہ امريکا کو اس حملے سے پہلے بنغازي ميں امريکي قونصل خانے کي سيکورٹي کي صورتحال کے بارے ميں علم تھا –جو بائيڈن نے اس کو بے بنياد الزام قرار ديتے ہوئے مسترد کردياتھا -  قابل ذکر ہے کہ امريکا ميں گستاخانہ فلم بننے اور يوٹيوب پر اس کا ٹريلر نشر ہونے کے بعد پوري دنيا بالخصوص مشرق وسطي ميں سخت ردعمل سامنے آيا تھا - ليبيا ميں بھي اس تعلق سے وسيع پيمانے پر مظاہرے ہوئے اور بنغازي ميں گيارہ ستمبر کو مظاہروں کے دوران امريکي قونصل خانے پر حملہ ہوا جس ميں امريکي سفير اور  تين  ديگر سفارتکار ہلاک ہوگئے -اس واقعے کے بعد امريکا کے اندر وائٹ ہاؤس بالخصوص باراک اوباما پر تنقيد ميں شدت آگئ اور ريپيبليکن پارٹي نے اس صورتحال سے آئندہ صدارتي اليکشن ميں فائدہ اٹھانے کي کوشش کي-تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے باراک اوباما کے لئے  صدارتي اليکشن ميں اس واقعے کے منفي  اثرات کو کم کرنے کي غرض سے  اس حملے کي تمام تر ذمہ داري اپنے سر  لي ہے -

.......

/169